شناختی کارڈ کے متعلق دلچسپ معلومات

شناختی کارڈ کے متعلق اہم معلومات




قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہےمگر بہت ہی کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکے شناخت کے خودکار نظام سے واقف ہوں گے. اگرچہ آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے هونگے لیکن آج تک
آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا۔ درج ذیل تحریر آپکو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق معلومات فراهم کرے گی.

شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر, هم مثال کے طور پرایک شناختی کارڈ نمبر لکھتے هیں 38402-*******-* اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر یعنی 3 جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے. یعنی جن لوگوں کے شناختی کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں، وہ لوگ صوبه خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں. اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہو رہا ہے، تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔ اسی طرح پنجاب کیلئے 3، سندھ کیلئے 4، بلوچستان کیلئے 5، اسلام آباد کیلئے 6، گلگت بلتستان کیلئے 7۔ سرگودھا کے لیے 8 اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویژن کو ظاہر کرتاہے.
مثال کے طور پر اوپر دئیے گئے کوڈ میں دوسرے نمبر پر 8 کا ہندسہ ہے، جو سرگودھا ڈویژن کو ظاہر کرتاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post